موبائل فون کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 6673 فیصد کمی

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فون کی درآمدات کاحجم 1.09 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا


APP January 24, 2023
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فون کی درآمدات کاحجم 1.09 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

ملک میں موبائل فون کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 66.73 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں موبائل فون کی درآمدات پر 362.86 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 66.73 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فون کی درآمدات کاحجم 1.09 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دسمبر میں موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 69 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |