راولپنڈی گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر پڑوسی کے ہاتھوں پولیس اہلکار قتل

پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل محمد زاہد کو پڑوسی میر افضل مبینہ طور پر قتل کرکے فرار ہوگیا، واقعے کی تحقیقات شروع


ویب ڈیسک January 24, 2023
ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا، پولیس

گھر کے سامنے پانی پھینکنے کے واقعے پر پڑوسی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا۔

تھانہ ائرپورٹ کے علاقے شاہ خالد کالونی میں پولیس اہل کار محمد زاہد کی لاش برآمد ہوئی، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل محمد زاہد کو پڑوسی میر افضل نے مبینہ طور پر گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر قتل کیا اور واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد زاہد مری پولیس میں تعینات تھا۔

ملزم نے مبینہ طور پر اپنے ہی گھر کے سامنے ہیڈ کانسٹیبل محمد زاہد کو قتل کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ائرپورٹ کی پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا لگتا ہے، تاہم تمام زاویوں کو پیش نظر رکھ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

دریں اثنا راولپنڈی تھانہ ائرپورٹ کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس ہیڈکانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں