ملک میں پٹرول کی قلت کی تردید 18 دن کے ذخائر دستیاب

ایک لاکھ ایک ہزار میٹرک ٹن پٹرول کے حامل بحری جہاز برتھ پر ہیں، اوگرا

ایک لاکھ ایک ہزار میٹرک ٹن پٹرول کے حامل بحری جہاز برتھ پر ہیں، اوگرا

اوگرا نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔


ترجمان اوگرا کے مطابق ملک میں بالترتیب 18 اور 37 دنوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے پٹرول وڈیزل کے ذخائر دستیاب ہیں۔

عمران غزنوی نے بتایا کہ ایک لاکھ ایک ہزار میٹرک ٹن پٹرول کے حامل بحری جہاز برتھ پر ہیں، مقامی ریفائنریز پیٹرولیم مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔
Load Next Story