ڈاکٹر عثمان انور آئی جی پنجاب تعینات کر دیے گئے

عثمان انور ان دنوں بطور ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس فرائض سر انجام رہے تھے


ویب ڈیسک January 24, 2023
فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے ڈاکٹر عثمان انور کو بطور آئی جی پنجاب تعینات کر دیا جبکہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

عثمان انور ان دنوں بطور ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس فرائض سر انجام رہے تھے۔ عثمان انور کا شمار پاکستان پولیس سروس کے انتہائی پروفیشنل، ایماندار اور فرض شناس افسران میں ہوتا ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے تئیسویں کامن سے ہے۔ انہوں نے 1995 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی۔

عثمان انور اس سے قبل پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔ عثمان انور سی ٹی ڈی پنجاب، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد، سی آئی ڈی اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

انہوں نے پرائم منسٹر آفس اسلام آباد، ڈی پی او اوکاڑہ ، ڈی پی او سرگودھا ، ٹیلی کمیونیکیشن اور ایلیٹ پولیس میں بھی فرائض سر انجام دیے ہیں جبکہ پنجاب، سندھ اور اسلام آباد پولیس میں بھی اہم عہدوں پر فرائض ادا کیے ہیں۔

ڈاکٹر عثمان انور کو اہم عہدوں پر فرائض کی ادائیگی کا وسیع تجربہ حاصل ہے اور وہ اب بطور سربراہ پنجاب پولیس اپنے فرائض ادا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں