اقوام متحدہ نے تعلیم کا عالمی دن افغان طالبات کے نام کردیا

طالبان حکمران یاد رکھیں کہ تعلیم کا حصول ایک انسانی حق ہے جس سے کسی کو محروم نہیں رکھا جا سکتا، ڈائریکٹر یونیسکو


ویب ڈیسک January 24, 2023
فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) نے آج کے دن دنیا بھر میں منائے جانے والے یوم تعلیم کو افغانستان کی طالبات کے نام کردیا جن کی تعلیم کے حصول پر طالبان حکومت نے پابندی لگا رکھی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی جانب سے آج یوم تعلیم منایا تھا اور ادارے نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر افغانستان کے حکمرانوں کو یاد دلائیں کہ انہیں ''افغان لڑکیوں کو پڑھنے'' کی اجازت دینے کی ضرورت ہے۔

یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے نے کہا کہ بین الاقوامی دن کے پانچویں ایڈیشن کو افغانستان میں ان تمام لڑکیوں اور خواتین کے لیے وقف کرنا چاہتے ہیں جنہیں سیکھنے، پڑھنے اور سکھانے کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر یونیسکو نے طالبان حکومت کی جانب سے لڑکیوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ افغان لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو فی الفور ہٹایا جائے۔

ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے نے طالبان حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ایک انسانی حق، عوامی بھلائی اور عوامی ذمہ داری ہے اور یہ بات آپ کو ذہن نشین کرلینی چاہیے۔

یونیسکو کی ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس وقت دنیا بھر میں 244 ملین بچے اور نوجوان اسکولوں جانے سے قاصر ہیں جب کہ 771 ملین بالغ ناخواندہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں