بھارتی دارالحکومت زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا

5.8 شدت کے زلزلے کا مرکز نیپال میں تھا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی


ویب ڈیسک January 24, 2023
فوٹو: فائل

بھارتی دارالحکومت اور گرد و نواح میں تقریباً 30 سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی اور اس کے مضافاتی علاقے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھے۔ شہری خوف کے باعث گھروں سے چیختے ہوئے نکل آئے اور کھلے میدان میں جمع ہوگئے۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کا کہنا ہے کہ جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز پڑوسی ملک نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 300 کلومیٹر جب کہ ضلع جملا کے شمال مغرب میں تقریباً 63 کلومیٹر کی دوری پر زمین کے اندر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھتوں پر لٹکے پنکھے جھول رہے ہیں۔ چند تصاویر میں کھڑکیاں ور دروازے بھی ٹوٹے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

یہ ابتدائی اور فوری خبر ہے، جانی اور مالی نقصان سے متعلق معلومات جمع کی جا رہی ہیں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔