سندھ میں سرکاری ملازمت کیلیے عمر کی حد میں 15 سال توسیع
سندھ میں سرکاری ملازمت کیلئے حد عمر میں یہ رعایت 30 جون 2024ء تک برقرار رہے گی، نوٹی فکیشن جاری
سرکاری نوکری کے خواہش مند بڑی عمر کے افراد کے لیے خوشخبری سامنے آگئی، سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت کا اعلان کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ سرکاری نوکری کے لیے حدِ عمر 28 سال تک مقرر ہے، 28 سے بڑی عمر کے افراد اہل ہونے کے باوجود بھی سرکاری نوکری حاصل نہیں کرسکتے تاہم سندھ حکومت نے اس قانون میں سختی ختم کرتے ہوئے سرکاری ملازمت کے خواہش مند بڑی عمر کے افراد کیلئے 15 سال کی حد عمر میں رعایت دے دی ہے۔
ایس جی اے اینڈ سی ڈی نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پبلک سروس کمیشن اور پولیس کی بھرتیوں پر یہ نوٹیفکیشن لاگو نہیں ہوگا، پبلک سروس کمیشن اور پولیس میں بھرتیوں کے سوا دیگر محکمے عمر کی حد میں رعایت دینے کے پابند ہوں گے۔
یاد رہے کے قبل ازیں بھی سندھ حکومت نے سرکاری نوکری کیلئے عمر کی حد میں رعایت دی تھی جو کہ 30 جون 2022ء کو ختم ہوگئی تھی، بعد ازاں ایک بار پھر سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے حد عمر میں رعایت دی ہے جو 30 جون 2024ء تک جاری رہے گی۔