شوروم کو مکمل ادائیگی پر30 دن کے اندر گاڑی دینے کا حکم

عدالت نے شو روم مالک کو اضافی وصول کیے گئے 4 لاکھ روپے بھی واپس کرنے کا حکم دیا

عدالت نے کار شو روم کے مالک پر 10 لاکھ جرمانہ عائد کیا:فوٹو:فائل

کراچی میں صارف عدالت (کنزیومر کورٹ) نے مکمل ادائیگی کرنے والے شخص کو 30 دن کے اندر گاڑی دینے کا حکم دے دیا۔


صارف عدالت نے نے کار ڈیلر کیخلاف درخواست پر شوروم مالک کو مکمل ادائیگی کے بعد 30 دن کے اندر درخواستگزار کو گاڑی دینے کا حکم دے دیا۔ کراچی کی صارف عدالت شرقی کی جج فہمیدہ سوہوال نے کار ڈیلر کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شو روم مالک کو 30 دن کے اندرگاڑی کی مکمل قیمت ادا کرنے والے درخواست گزار کو گاڑی دینے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے شو روم مالکان کو اضافی وصول کی گئی 4 لاکھ رقم بھی درخواستگزار کو واپس کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے شو روم مالک پر 10 لاکھ جرمانہ عائد کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کی مد میں درخواست گزار کو 2 لاکھ روپے بھی دینے کا حکم دیا۔
Load Next Story