نوازالدین صدیقی کی والدہ نے اپنی بہو کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اداکار کی اہلیہ اور والدہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی
بالی ووڈ کے معروف اداکارہ نواز الدین صدیقی کی والدہ نے اپنی بہو عالیہ صدیقی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوازالدین صدیقی کی والدہ نے اپنی بہو کے خلاف جائیداد کے تنازعے کے باعث مقدمہ درج کروایا ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر قانونی نوٹس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'میری جانب سے شوہر کے خلاف کی گئی شکایات پولیس نے نہیں سنیں مگر میں اپنے شوہر کے گھر میں داخل ہوئی تو میرے خلاف مقدمہ کچھ ہی گھنٹوں میں درج کر لیا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا مجھے ایسے انصاف ملے گا؟۔'
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ نواز الدین صدیقی کی والدہ اور ان کی اہلیہ کے درمیان جائیداد کے تنازعے کو لے کر تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد اداکار کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اب سے دو سال قبل نواز الدین اور ان کی اہلیہ نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا عالیہ صدیقی نے اپنے شوہر اور دیور پر الزام عائد کیا تھا کہ ان دونوں کی جانب سے انہیں گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
تاہم کچھ عرصے بعد عالیہ صدیقی نے نواز الدین صدیقی سے طلاق کا فیصلہ واپس لے لیا تھا، عالیہ بالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہیں جبکہ نواز الدین صدیقی سے ان کے 2 بچے بھی ہیں۔