عمران خان کا 7 اکتوبرکو وزیرستان کی طرف مارچ کا اعلان

تحریک انصاف ایک جمہوری جماعت ہے اور جوپارٹی چھوڑ کر جانا چاہتا ہے وہ جائے اسے ہم نہیں روکیں گے، عمران خان


ویب ڈیسک September 15, 2012
تحریک انصاف ایک جمہوری جماعت ہے اور جوپارٹی چھوڑ کر جانا چاہتا ہے وہ جائے اسے ہم نہیں روکیں گے، عمران خان فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 7 اکتوبرکو وزیرستان کی طرف مارچ کا اعلان کیاہے۔

چترال میں جلسےسےخطاب کرتے ہوئےعمران خان نےکہاکہ وہ ڈرون حملوں کے متاثرین، ملکی اوربین الاقوامی میڈیا کےساتھ وزیرستان جائیں گے۔ ڈرون حملوں میں ہزاروں بےقصورپاکستانی جان ومال سےمحروم ہو چکےہیں اور امریکا کی اس جنگ نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک جمہوری جماعت ہے اور جوپارٹی چھوڑ کر جانا چاہتا ہے وہ جائے اسے ہم نہیں روکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ایک سونامی ہے جو چترال کی سرحد تک پہنچ چکی ہے اور بہت جلد حکومت میں آنے کے بعد ملک سے کرپشن کا خاتمہ کردےگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |