سپریم کورٹ آنے والے پی ٹی آئی ایم این ایز کی چیف جسٹس سے ملاقات کی درخواست مسترد
رجسٹرار سپریم کورٹ نے بھی ملنے سے انکار کردیا، ارکان اسمبلی استعفوں کے معاملے پر چیف جسٹس سے ملنے گئے تھے
چیف جسٹس سے ملنے کے لیے سپریم کورٹ آنے والے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو ان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچے تاہم انہیں چیف جسٹس سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے بھی پی ٹی آئی اراکین سے ملاقات سے انکار کر دیا۔
چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے لیے آنے والے اراکین قومی اسمبلی کی تعداد آٹھ تھی جن میں غلام لالی، عامر سلطان، عامر ڈوگر، خواجہ شیراز، ذوالفقار علی خان، لعل چند، راشد محمود اور صاحب حسن شامل تھے جو پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق چیف جسٹس سے ملنا چاہتے تھے۔
یہ پڑھیں : پی ٹی آئی کے مزید 43 اراکین کے استعفے منظور
تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے اسمبلی واپس جانے کا کہا تو حکومت نے استعفے منظور کرلیے۔