برطانوی نوجوان کو اپنی یوٹیوب ویڈیوز سے سالانہ 24 ہزار یورو کی آمدنی

برطانوی نوجوان کی کھیل کھیل میں کمائی۔۔۔


April 07, 2014
Fred Pye وڈیو گیم کے گُر سکھاکر گھر بیٹھے پیسے بنارہا ہے

سوشل ویب سائٹس محض تفریح اور وقت گزاری کا ذریعہ نہیں کمائی کا وسیلہ بھی، بس کمائی کا گُر آنا چاہیے، جیسے Fred Pyeنامی یہ نوجوان کو آتا ہے، جس کہ بہ دولت یہ لاکھوں میں کھیل رہا ہے۔ 17سالہ فریڈ یوٹیوب کے ذریعے گھر بیٹھے24,000 یورو سالانہ کمارہا ہے۔

دل چسپ بات یہ ہے برطانیہ کے شہر Shrewsbury سے تعلق رکھنے والا فریڈ یہ بھاری رقم کھیل کھیل میں کمارہا ہے۔ وہ گذشتہ سال متعارف ہونے والاوڈیو گیم Grand Theft Auto V کھیل کر پیسے کما رہا ہے، حالاں کہ قانونی طور پر گیم کھیلنے کے لیے اس کی عمر ابھی بہت کم ہے۔ اس کی وڈیوز اس وڈیو گیم کے مختلف مراحل کے بارے میں کھلاڑیوں کی راہ نمائی کرتی ہیں۔ وہ اس گیم کے کھیلنے والوں کو کھیل کے حوالے سے مشورے دیتا ہے۔ فریڈ کے یوٹیوب پر موجود وڈیو کلپس 25 ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اپنے ان وڈیو کلپس کے ذریعے فریڈ اپنے آرام دہ کمرے میں بیٹھے بیٹھے ہر ماہ 2,000 یورو کمالیتا ہے۔

اپنی شروعات کے دو سال کے دوران فریڈ کا یوٹیوب چینل NoughtPointFourLive 138,000سب کرائبس حاصل کرچکا ہے۔ ہر ماہ 2.5 ملین وزیٹرز اس چینل کا وزٹ کرتے ہیں۔ فریڈ کا کہنا ہے کہ اس نے وڈیوز کا یہ سلسلہ تفریح کے طور پر شروع کیا تھا اور بہ طور فرض اس وڈیو گیم کے کھلاڑیوں کو اس کے رموز سکھارہا تھا۔ وہ کہتا ہے کہ اس کی وڈیوز اس وڈیو گیم کے کھیلنے والوں کی نہ صرف مدد کرتی ہیں بل کہ ان وقت بھی بچاتی ہیں، کیوں کہ یہ وڈیوز کھلاڑیوں کو یہ بھی بتاتی ہیں کہ گیم میں مخصوص اوبجیٹکس کہاں چھپے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں