مریم نواز کی وطن واپسی میں ردوبدل

مریم نواز کی وطن واپسی میں ردوبدل کی تصدیق وفاقی وزیر اطلاعات نے ٹوئٹ کے ذریعے کی

فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ نواز کی سینئر نائب صدر و و چیف آرگنائزر مریم نواز 28 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کی وطن واپسی سے متعلق شیڈول میں رد و بدل سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کے ذریعے آگاہ کیا۔

اپنے ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز صاحبہ اب 28 جنوری، ہفتے کی سہہ پہر 3 بجکر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی۔
Load Next Story