منگل کو بھی ڈالر کی اونچی اڑان

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 240.75 روپے کی سطح پر پہنچ گیا

(فوٹو : فائل)

بین الامالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) قرض پروگرام میں شمولیت کیلئے شرائط پوری کرنے کی اطلاعات کے باجود منگل کے روز بھی روپے کی قدر مستحکم نہ رہ سکی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) قرض پروگرام میں شمولیت کے لیے مطلوبہ شرائط پوری کرنے کی اطلاعات اور زرمبادلہ کا بحران برقرار رہنے کے باعث منگل کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی۔


آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد کے آغاز کی خبروں سے کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 230.76 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 25 پیسے کے مزید اضافے سے 230.40 روپے کی سطح پربند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 25 پیسے کے اضافے سے 240.75 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
Load Next Story