بھارت کی بیس بال ٹیم ویسٹ ایشیا کپ کے لیے 27 جنوری کو پاکستان پہنچے گی

بھارتی ٹیم کے ساتھ نیپال کی ٹیم بھی واہگہ بارڈر کے راستے بدھ کو لاہور پہنچے گی


Sports Reporter January 24, 2023
(فوٹو: فائل)

بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بھارتی دستے کو ویزے جاری ہونے کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہے کہ 27 جنوری سے ہونے والے ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے لیے بھارتی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے ساتھ نیپال کی ٹیم بھی واہگہ بارڈر کے راستے بدھ کو لاہور پہنچے گی۔جہاں ان کا شاندار استقبال ہوگا۔ لاہور سے انہیں اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی دستے کو ویزے جاری کیے جانے پر حکومت، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے بھی مشکور ہیں۔بھارتی بیس بال فیڈریشن نے بھی ویزوں میں معاونت پر پاکستان اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فخر علی شاہ کے مطابق افغانستان کی ٹیم پہلے ہی صوابی میں ٹریننگ کررہی ہے ۔ فلسطین،سری لنکا،بنگلہ دیش، نیپال اور بھارت کی ٹیموں کی آمد بدھ سے طے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں