کوئٹہ میں سردی سے بچنے کیلیے ہیٹر استعمال کرنے والے 4 شہری دم گھٹنے سے جاں بحق

جان محمد روڈ پر گیس لیکج کے باعث شہری دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی چار تک گر گیا

فوٹو فائل

بلوچستان کے علاقے جان محمد روڈ پر سردی کی شدت سے بچنے کے لیے ہیٹر استعمال کرنے والے چار شہری جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پر سردی سے بچنے کے لیے ہیٹر جلا کر سونے والے شہری گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے کر جاں بحق ہوگئے۔


واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچے اور جاں بحق افراد کی میتوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔

دوسری جانب کوئٹہ میں خشک ٹھنڈ کی لہر برقرار ہے جس کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا اور سڑکوں پر کھڑا پانی بھی جم گیا جبکہ گھروں میں نل جم گئے جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی چار جبکہ قلات میں منفی 7 اور زیارت میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔
Load Next Story