سی سی پی او لاہور نے پرویز الہیٰ کی سیکیورٹی کم کردی
سی سی پی او نے پولیس کی ایک گاڑی اور اہلکاروں کو واپس بلوا لیا، پرویز الہیٰ کا عدالت جانے کا فیصلہ
January 25, 2023
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی کم کرتے ہوئے پولیس کی ایک گاڑی اور اہلکاروں کو واپس بلوا لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری پرویزالٰہی کو سابق وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حاصل سیکورٹی سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر واپس لے لی گئی۔ قانون کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کو جو سکیورٹی قانون کے مطابق دی گئی ہے وہ بھی واپس لے لی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کو پولیس کی دو گاڑیاں رکھنے کی اجازت ہے مگر سی سی پی او لاہور نے ایک گاڑی واپس منگوا لی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور کے اقدام کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ بلال صدیق کمیانہ قانون سے تجاوز کرکے انتقامی کارروائیوں کا حصہ بن رہے ہیں۔