میٹرک امتحان کے دوران اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ نے طالبعلم کو تھپڑ دے مارا

طالبعلم سے نقل برآمد ہوئی جس پر اس نے مبینہ طور پر اسسٹنٹ کمشنر گلبرک کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، ذرائع

طالب علم نے مبینہ طور پر اسسٹنٹ کمشنر کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھیں جس پروہ غصے سے بے قابو ہوگئے، ذرائع فوٹو؛ایکسپریس نیوز

میٹرک امتحانات کے دوران نقل کرتے ہوئے طالبعلم کو اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ نے کمرہ امتحان میں ہی تھپڑ دے مارا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں میٹرک امتحانات کے دوران ڈی سی سینٹرل سیف الرحمان نے گلبرگ ٹاؤن میں واقع دہلی اسکول میں مانیٹرنگ کےلئےدورہ کیا۔ اس موقع پر طالب علموں کی چیکنگ بھی کی گئی اور ایک طالب علم سے نقل برآمد ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ ٹاؤن ارشد وارثی کا پارہ اس قدر ہائی ہو گیا کہ وہ اپنے اعصاب پر قابو نہ رکھ سکے، کمشنر نے آؤ دیکھانہ تاؤ اور جھٹ سےطالب علم کےمنہ پر کرارا تھپڑ رسید کر دیا جس سے طالبعلم کا چشمہ بھی ٹوٹ گیا۔ اسسٹنٹ کمنشر کا غصہ اس زور دار تھپڑ پر ہی ختم نہ ہوا اور انہوں طالبعلم کو امتحانی مرکز سے ہی باہر نکال دیا۔

کمشنرکراچی کا کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے طالبعلم کو تھپڑ مارنے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں گی۔ دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے جس طالب علم سے نقل نکلیں اس نےمبینہ طور پر اسسٹنٹ کمشنر کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پروہ غصے سے بے قابو ہوگئے۔
Load Next Story