قرآن پاک کی بے حرمتی سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت نہیں کریں گے ترک صدر

ہمارے لیے اسلام، اسلامی تعلیمات اور قرآن مجید سے بڑھ کچھ نہیں، طیب اردوگان


ویب ڈیسک January 25, 2023
فوٹو فائل

سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوگان نے سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کسی صورت حمایت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے سوئیڈش دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن پاک کو نذر آتش کیے جانے کو گھناؤنا حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوئیڈن اپنا تحفظ انہی اسلام دشمن عناصراور دہشت گردوں سے کرائے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے مذہبی عقائد مجروح کرنے پر سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کسی صورت حمایت نہیں کریں گے، ہمارے کیلئے اسلام، اسلامی تعلیمات اور قرآن مجید سے بڑھ کچھ نہیں۔

خیال رہے کہ سوئیڈن اور ترکیہ کے درمیان نیٹو کی رکنیت پر کشیدگی چل رہی ہے، سوئیڈن نیٹو میں شمولیت چاہتا ہے مگر ترکیہ اس کا مخالف ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں