آئی سی سی ایوارڈ تقریب کوئی بھی پاکستانی ایوارڈ جیت نہ سکا

جنوبی افریقا کے کھلاڑی رچرڈ لیوی کو ٹی 20 میں ان کی بہترین پرفارمنس پر ایوارڈ سے نوازاگیا۔


ویب ڈیسک September 15, 2012
نیوزی لینڈ کے ڈینل ویٹوری نے’’اسپرٹ آف کرکٹ‘‘کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز کی تقریب میں 11 مختلف کیٹیگریزمیں کھلاڑیوں اورامپائرزکوایوارڈ دیئے گئے لیکن کوئی بھی پاکستانی ایوارڈ کا حق دارقرارنہ پایا۔ محمد حفیظ اسپرٹ آف کرکٹ اورعلیم ڈارامپائر آف دی ایئر کے لئے نامزد کئے گئےتھے۔


پاکستانی امپائر علیم ڈار 3 مرتبہ امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت چکے ہیں لیکن اس باریہ ایوارڈسری لنکا کے کماردھرماسنہا نے جیتا جبکہ ویسٹ انڈیز کے اسپنر سنیل نرائن ''ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر'' قرارپائے۔


نیوزی لینڈ کے ڈینل ویٹوری نے''اسپرٹ آف کرکٹ''کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ سری لنکن بیٹسمین کمار سنگا کارا نے''پیپلزچوائس ایوارڈ'' جیتا اور آئرلینڈ کے جارج ڈاک ویل ''ایسوسی ایٹ پلیئر آف دی ایئر'' قرار پائے۔


جنوبی افریقا کے کھلاڑی رچرڈ لیوی کو ٹی 20 میں ان کی بہترین پرفارمنس پر ایوارڈ سے نوازاگیا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |