موبائل کمپنی جاز سے لائسنس تجدید کی مد میں سوا 24 ارب روپے وصول
جاز سے105.80 ملین امریکی ڈالر کے مساوی رقم وصول کی گئی، پی ٹی اے
پی ٹی اے نے لائسنس کی تجدید ی فیس کی مد میں پاکستان موبائل کمیونیکیشنز لمیٹڈ (جاز) سے 24 ارب 24 کروڑ روپے وصول کرلیے۔
پی ٹی اے کے مطابق جاز سے105.80 ملین امریکی ڈالر کے مساوی رقم وصول کی گئی جو فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ میں جمع کرائی جا رہی ہے۔
رواں مالی سال کے دوران ایف سی ایف میں جمع کرائی جانے والی کل رقم چھپن ارب ستاون کروڑ ہے جو253.78 ملین ڈالر کے مساوی ہے۔