ریٹائرمنٹ فنڈ کی چوری کا کیس یوسین بولٹ نے ایف بی آئی سے مدد مانگ لی

اولمپک اسٹار کی رقم ایک فرم کے اکاؤنٹ سے 7 روز قبل غائب ہوئی تھی


ویب ڈیسک January 25, 2023
اولمپک اسٹار کی رقم ایک فرم کے اکاؤنٹ سے 7 روز قبل غائب ہوئی تھی (فوٹو: ٹوئٹر)

جمیکا نے یوسین بولٹ کے ریٹائرمنٹ فنڈ سے ایک کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی چوری کے کیس میں فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) سے مدد مانگ لی۔

آفیشلز کے مطابق سابق اولمپک اسٹار کی رقم اسٹاک اینڈ سیکیورٹیز نامی فرم کے اکاؤنٹ سے ایک ہفتہ قبل غائب ہوئی تھی، اس طرح کا فراڈ گزشتہ 13 برس سے ہورہا ہے۔

دوسری جانب کنگسٹن میں قائم اسٹاکس اینڈ سیکیورٹیز لمیٹڈ اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایک سابق ملازم کی جانب سے دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کا علم ہوا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: یوسین بولٹ کے اکاؤنٹ سے ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر غائب

عالمی شہرت یافتہ اتھلیٹ یوسین بولٹ کے وکلاء کا کہنا تھا کہ جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن میں قائم ایک سرمایہ کاری فرم کے اکاؤنٹ سے یوسین بولٹ کے ایک کروڑ 27 لاکھ ڈالر غائب ہوگئے ہیں تاہم صرف 12 ہزار ڈالز باقی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں