شرح سود میں اضافہ کاروبار مخالف اقدام ہے ایف پی سی سی آئی
ملک بھر کے تاجر، صنعتکار اوربز نس کمیونٹی صدمے کا شکار ہے، صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ
وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان نے 17 فیصد کر دینے کو کاروبار مخالف اور معاشی ترقی کے مخالف قرار دے دیا۔
وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان نے مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی جانب سے پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹ(bps) اضافے کے ساتھ 17 فیصد کر دینے کو کاروبار مخالف اور معاشی ترقی کے مخالف قرار دیتے ہوئے اپنی گہری مایوسی اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے تاجر، صنعتکار اوربز نس کمیونٹی صدمے کا شکار ہے اور اب پریشان ہے کہ معاشی سرگرمیوں، پاکستان میں کاروبار کومنافع بخش رکھنے اور برآمدات پر اس کے ناگزیر منفی اثرات سے کیسے نمٹا جائے گا، ان حالات میں کہ درآمد کنندگان، صنعتکاروں اور ایس ایم ایز کے لیے کسی قسم کا حکومتی تعاون، مراعات یا سہولیات موجود نہیں ہیں۔