کنگنا رناوت کی ٹوئٹر پر واپسی اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا

کنگنا رناوت کے اکاؤنٹ کو مئی 2021 میں معطل کیا گیا تھا


ویب ڈیسک January 25, 2023
کنگنا رناوت کے اکاؤنٹ کو مئی 2021 میں معطل کیا گیاتھا(فائل فوٹو)

متنازعہ بیانات کیلئے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کاٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا۔

گزشتہ دو سالوں سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پابندی کا شکار اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ پھر سے بحال کر دیا گیا ہے۔ کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر پیغام میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ٹوئٹر پر واپس آکر اچھا لگ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کے اکاؤنٹ کو مئی 2021 میں معطل کیا گیا تھا اداکارہ سوشل میڈیا پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں انہوں نے 2021 میں ریاست بنگال میں ہونے والے انتخابات کے بعد پرتشدد واقعات کے بارے میں مواد ٹوئٹر پر اپ لوڈ کیا تھا جس کے بعد ان کا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا تھا۔

اس سے قبل بھی کئی مرتبہ 'نفرت آمیز اور بد سلوکی پر مبنی' مواد کو شیئر کرنے اور متنازع بیانات کے باعث اداکارہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کیا جا چکا ہے۔

علاوہ ازیں کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر اپنی آنے والی فلم 'ایمرجنسی' کی ریلیز کے حوالے سے بھی اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے انہوں نے لکھا کہ 'فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے 20 اکتوبر 2023 کو سنیما گھروں میں ملتے ہیں۔'




یاد رہے اداکارہ اپنی آنے والی فلم 'ایمرجنسی' کو خود ڈائریکٹ کر رہی ہیں اس فلم کی کہانی بھی انہوں نے خود لکھی ہے جبکہ وہ اس فلم میں سابق بھارتی وزیرِاعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |