پنجاب خیبر پختون خوا میں عام انتخابات کیلئے صوبائی گورنرز کو خطوط ارسال
الیکشن کمیشن 90 روز میں عام انتخابات کروانے کا پابند ہے، خط
پنجاب اور خیبر پختون خوا میں عام انتخابات کی تاریخ کیلئے صوبائی گورنرز کو خطوط ارسال کردیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے لئے 9 سے 13 اپریل جبکہ خیبر پختون خوا اسمبلی کے لیے 15 سے 17 اپریل کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختون خوا میں 15 سے 17 اپریل کے درمیان تاریخ فائنل کرکے حکام کو آگاہ کریں۔ اسی طرح الیکشن کمیشن پنجاب میں 13 اپریل سے پہلے انتخابات کرانے کاپابند ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اسمبلیاں ٹوٹنے کے بعد 90 روز میں عام انتخابات کروانا ادارے کی ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب، خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے چیف الیکشن کمشنر نے اہم اجلاس طلب کرلیا
قبل ازیں پنجاب اور خیبر پختون خوا میں عام انتخابات اور ضمنی الیکشن کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منگل کے روز طلب کیا، جس میں تاریخوں کے حوالے سے اعلان کیا گیا تھا۔
الیکشن کے دوران پنجاب میں 53 ہزار، کے پی 17 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے جہاں 7 لاکھ تک پولنگ اسٹاف کی ضرورت ہوگی، دونوں صوبوں کے عام انتخابات میں 5 لاکھ تک پولیس فورس تعینات ہوگی جبکہ عام انتخابات میں حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر فوج اور رینجرز تعینات کی جائے گی۔
عام اور ضمنی انتخابات میں اخراجات کا تخمینہ بھی لگا لیا گیا ہے تاہم دونوں صوبوں اور ضمنی الیکشن پر تقریبا 15 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے۔