خاتون رکن اسمبلی کے اغواء کی سازش چوہدری وجاہت کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ
وائرل آڈیو میں دونوں سیاست دانوں نے خواتین ایم پی اے کو غائب کرنے کی گفتگو کی
پولیس نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف ایم پی اے، ایم این اے کے مبینہ اغواء کی سازش کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔
وجاہت الہی اور موسی الہی کے خلاف مقدمہ غالب مارکیٹ میں درج کیا گیا جس میں دہشت گردی ، ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری وجاہت کی خاتون رکن اسمبلی کو لاپتا کرنے سے متعلق مبینہ آڈیو لیک
مدعی مقدمہ کے مطابق ٹوئیٹر پر وائرل آڈیو میں دونوں سیاست دانوں نے خواتین ایم پی اے کو غائب کرنے کی گفتگو کی۔ آڈیو کے بعد موسی الہی کوٹلہ ارب علی خان میں مسلح ہوکر لوگوں کو ڈراتا رہا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ دونوں ملزمان نے سوچی سمجھی سازش کے تحت اراکین اسمبلی کو غائب کرنے کا منصوبہ بنایا۔
واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کی اپنے بیٹے سے بات چیت کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی تھی جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی صورت میں ایک خاتون رکن اسمبلی کو لاپتا کرنے کی بات کی جارہی ہے۔