پنجاب میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اورعہدیداروں کیخلاف مقدمات درج

درج ہونے والے تمام مقدمات میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 6 شامل کرلی گئی


ویب ڈیسک January 25, 2023
پی ٹی آئی کے کارکنوں اورعہدیداروں پر مختلف الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا:فوٹو:فائل

پنجاب میں گزشتہ سال نومبر میں پی ٹی آئی کی جانب سے کیے گئے احتجاج میں شامل کارکنوں اور عہدیداروں کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں اورعہدے داروں پر گزشتہ سال نومبر میں کیے احتجاج کے دوران جی ٹی روڈ کو بانٹھ مندرہ کے مقام پر بند کرنے، خلاف قانون مجمع لگانے اور نعرے بازی پر مقدمات درج کرلیے گئے۔ درج ہونے والے تمام مقدمات میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 6 شامل کرلی گئی۔

مقدمے کی ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے عہدیداروں راجہ ساجد جاوید، راجہ عبدالوحید قاسم، ملک یاسر، مون چوہدری، ملک طاہر، امیر افضل ، راجہ ضیا، ملک وحید اختر، شہزاد خان، مرزا بشیر، غنی پٹھان، مبین افضل ، رب نواز قریشی سمیت ایک سوستر نامعلوم کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

اعلی سطح سے احکامات ملنے پر تھانہ نصیر آباد، تھانہ ٹیکسلا وغیرہ میں درج مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ کا اضافہ کر دہا گیا ہے۔

نومبر میں شاہراہیں بلاک کرنے پرپی ٹی آئی عہدیدران و کارکنوں کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں دو ،تھانہ ٹیکسلا، تھانہ صادق اباد، میں ایک ایک مقدمہ درج تھا۔ مقدمات میں گرفتار ہونے والے اس وقت ضمانت پر رہا ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |