بھارتی بیس بال ٹیم کو بھارتی سیکیورٹی حکام نے واہگہ بارڈر پر روک لیا

واہگہ بارڈر پر 4 گھنٹے سے زائد انتِظار کے باوجود بھارتی حکومت نے تاحال کلیئرنس نہیں دی


Sports Reporter January 25, 2023
—فائل فوٹو

بھارتی بیس بال ٹیم کو بھارتی سیکیورٹی حکام نے واہگہ بارڈر پر روک لیا۔

پاکستانی ویزے اور این اوسی کے باوجود بھارتی ٹیم کو پاکستان میں تاحال داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ واہگہ بارڈر پر 4 گھنٹے سے زائد انتِظار کے باوجود بھارتی حکومت نے تاحال کلیئرنس نہیں دی۔

صدر بیس بال فیڈریشن کے مطابق ہم انڈین بیس بال فیڈریشن کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، امید ہے کہ بھارتی حکام اپنی ٹیم کو جلد کلیئرنس دے دیں گے۔

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 27 جنوری سے اسلام آباد میں شیڈول ہے۔ جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان، فلسطین اور نیپال کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کررکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں