نیند کے دوران ایکنی ختم کرنے والا چاندی کا تکیہ
سِلوائی نامی غلاف ریشم سے بنائے گئے ہیں اور ان پر چاندی کے ذرات ڈالے گئے ہیں جو ایکنی کے بیکٹیریا کو ختم کرتے ہیں
کیا آپ سوتے دوران کیل مہاسے اور بالخصوص ایکنی کم کرنا چاہتے ہیں؟ تو اس کے لیے ایک کمپنی نے تکیے کے لیے خالص ریشمی غلاف بنایا ہے جس میں چاندی کے انتہائی باریک ذرات بھی ملائے گئے ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اب تک ہزاروں افراد بالخصوص خواتین اس سے فائدہ اٹھا چکی ہیں۔
اس غلاف کو 'سِلوائی' کا نام دیا گیا ہے جو خواتین میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ تکیے پر گال رکھنے سے اس کے خالص ریشمی غلاف پر لگے چاندی کےباریک ذرات آئن کی صورت میں ملائے گئے ہیں۔ جو لوگ شکوک میں مبتلا تھے ان کے لیے ایک ٹک ٹاک ویڈیو بنائی گئی ہے جسے اب تک دو کروڑ افراد دیکھ چکے ہیں۔ اس ویڈیو میں غلاف کا ایک ٹکڑا کاٹ کر ایسی بیٹری ڈش میں رکھا گیا ہے جس میں کیل مہاسے اور ایکنی کی وجہ بننے والے بیکٹیریا موجود تھے اور بہت جلد چاندی والے کپڑے نے انہیں ختم کرڈالا۔
ہم جانتے ہیں کہ چاندی میں بیکٹیریا ختم کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں ایک عرصے سے یہ تصور ہے کہ چاندی کے کٹورے میں پانی پینے سے جراثیم بے اثر ہوجاتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سِلوائی کا کپڑا یکساں طور پر نرم ہے اور کسی طرح بھی جلد کی رگڑ کی وجہ نہیں بنتا کیونکہ اسے خاص ریشم سے بنایا گیا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس غلاف کو استعمال کرنے سے صرف 30 دن میں نمایاں نتائج سامنے آجاتے ہیں جو مکمل طور پر الرجی سے محفوظ ہے اور ہر طرح کی جلد کے لیے موزوں بھی ہے۔ کمپنی کے مطابق چاندی کی وجہ سے یہ بالوں کو مضبوط بناتا ہے اور انہیں ملائم رکھتا ہے۔ دوسری جانب سانس لینے کے عمل کو بھی آسان بناتا ہے۔
اس کی قیمت 49 ڈالر رکھی گئی ہے اور اب تک 1700 افراد نے اسے ایکنی کا بہترین علاج قرار دیا ہے۔