لاہور ہائیکورٹ نے رشید جمعہ کو وعدہ معاف گواہ بننے کی اجازت دیدی
مخدوم شہاب نے دفتربلاکرکہاکوٹے کامعاملہ دیکھ لیں،موسیٰ گیلانی نے فون کیا تھا
سابق ڈائریکٹر جنرل صحت پاکستان ڈاکٹر رشید جمعہ نے لاہور ہائیکورٹ کی راولپنڈی بینچ میںممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کوٹا الاٹمنٹ کیس میں وعدہ معاف گواہ بنائے جانے کی منظوری کے بعد اے این ایف کے تفتیشی آفیسر عابد ذوالفقارکو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے ایفی ڈرین کا غیر قانونی طور پرکوٹے دینے کے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ انھوںنے یہ کوٹا اس وقت کے وفاقی وزیرصحت مخدوم شہاب الدین کی سفارش پردیا تھا۔
اپنے بیان میں انھوں نے کہاکہ وفاقی وزیر نے انہیں اپنے دفتر بلایا اورکہاکہ سائلان کو ایفی ڈرین کاکوٹا الاٹ کرنے کا معاملہ دیکھ لیںجبکہ اس کوٹے کے لیے رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی نے بھی انہیںٹیلی فون کیا اور سفارش کی کہ داناس اور بارلیکس لیب کوایفی ڈرین کاکوٹا دوں۔ انھوں نے سفارش کرنے سے قبل کہاکہ میںعلی موسیٰ گیلانی بول رہا ہوں، آپ نے کافی عرصے پہلے میری نانی کے سر کا آپریشن بھی کیا تھا جو کامیاب رہا تھا اس پر میں پہچان گیا کہ یہ علی موسیٰ گیلانی ہی ہوسکتے ہیں اور میں نے ایفی ڈرین کا کوٹہ دے دیا، اس میں میرا کوئی قصور نہیں،
میں نے اصل بات بتادی، اب مجھے ملزمان کی فہرست سے نکال کر سرکاری گواہان کی فہرست میں شامل کر کے وعدہ معاف گواہ قراردیا جائے، اب آئندہ دوروزمیں اسپیشل مجسٹریٹ اے این ایف کی عدالت میں بھی ڈاکٹرجمعہ پیش ہو کر یہ ریکارڈ کرائیںگے۔ مجسٹریٹ کے پاس بیان ریکارڈہوتے ہی ڈاکٹر جمعہ کا نام ملزمان کی فہرست سے خارج ہوجائے گا۔ ڈاکٹر جمعہ خودبھی کمرہ عدالت موجودتھے۔ دوسری طرف راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری یونس اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کی عبوری ضمانت میں16جولائی تک توسیع کردی اور ان کے خلاف تمام متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔
عدالت نے ڈاکٹر رشید جمعہ، داناس کمپنی کے ڈائریکٹررضوان احمدخان کی عبوری ضمانتوں میں بھی آئندہ تاریخ تک توسیع کردی ،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ عبدالستارسوہرانی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو آئندہ تاریخ پر سنایا جائے گا،ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے کمانڈرکی ملزم سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر رشیدجمعہ کو وعدہ معاف گواہ بنانے کی درخواست بھی منظورکر لی اور ٹرائل عدالت کو حکم دیا کہ وہ قانون کے مطابق ڈاکٹر رشید جمعہ کا بطور وعدہ معاف گواہ بیان ریکارڈ کرے۔
سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ڈرگ عبدالستارکی ضمانت کی درخواست پر دلائل دیتے ہوئے عبدالرشید شیخ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اے این ایف نے ان پر علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کے خلاف بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالا اور انکار پر دفتر بلا کرگرفتار کرکے ملزم بنا دیا،ان پر لگائے گئے الزامات من گھڑت ہیں، ایسی 19کمپنیاں ہیں جنہوں نے10ہزار سے18ہزارکلو ایفی ڈرین کوٹا لیا مگر ان سب کو چھوڑ دیا گیا ، صرف علی موسیٰ گیلانی، مخدوم شہاب کو پھنسانے کے لیے داناس اور بارلیکس لیب کوسازش کے تحت ٹارگٹ کیاگیاہے،اے این ایف کے اپنے رولزکے مطابق ایفی ڈرین منشیات نہیں مگر اس کے باوجود سازش کی جارہی ہے۔