چڑیا گھر سے تیندوے کے فرار اور گدھ کی ہلاکت تفتیشی معاونت پر 10 ہزار ڈالر انعام
ڈیلاس چڑیا گھر سے تیندوا فرار ہوا، لنگور کا پنجرہ توڑا گیا اور اب ایک گدھ موت کا شکار ہوا ہے
ڈیلس کے سب سے بڑے چڑیا گھر میں چند دنوں میں دو نایاب ترین جانوروں کو شعوری طور پر ہلاک کرنے یا فرار کروانے کی کوشش کی گئی ہے جسے مشکوک قرار دیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں مدد کرنے والے کو 10 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔
چڑیا گھر میں پہلے تیندوا اپنے جنگلے سے بھاگ نکلا اور اس کے بعد ایک گدھ ہلاک ہوا ہے جس کے بعد اب وہاں مزید کیمرے لگائے گئے ہیں اور عملے کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس اور انتظامیہ دونوں نے ہی اس معاملے کو مشکوک قرار دیا ہے۔ عملہ اس پر بہت دل شکستہ ہے کیونکہ ماہرین کا خیال ہے کہ 'جن حالات میں گدھ کی موت ہوئی ہے وہ کسی بھی طرح طبعی یا معمول کے تحت نہیں ہوئی ہے۔'
سب سے پہلے 13 جنوری کو نووا نامی بادل نما (کلاؤڈیڈ) تندوا اپنے پنجرے کی جالی دار باڑ سے باہر نکل گیا۔ پولیس کے مطابق اس کی باڑ کو کسی آلے سے کاٹا گیا تھا۔ تاہم ایک گھنٹے بعد تیندوے کو کسی چوٹ کے بغیر تلاش کرلیا گیا اور اسے دوبارہ پنجرے تک لے جایا گیا۔
پھر لنگور کے بنچرے کو بھی کاٹا گیا لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانور وہاں سے باہر نہیں نکلا۔ اس کے بعد ہفتے کے روز ایک نایاب گدھ، 'پن اپنے پنجرے میں مردہ پایا گیا جبکہ اسی پنجرے میں دیگر تین گدھ درست حالت میں تھے۔
اسی روز چڑیا گھر کی انتظامیہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ کچھ نہ کچھ غیرمعمولی اور مشکوک ہیں اور اس ضمن میں مدد کرنے والے کےلیے 10 ہزار ڈالرانعام کا اعلان کیا گیا ہے جو پاکستانی روپوں میں 23 لاکھ روپے کی رقم بنتی ہے۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اپنی ہرممکن تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا ہے۔