شاہین صلاحیتوں کی مزید دھاک بٹھانے کے خواہاں

بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی ٹیم کی فتوحات میں کردار ادا کرنا چاہتا ہوں،پیسر


Muhammad Yousuf Anjum January 26, 2023
پی ایس ایل سے پہلے میچ فٹنس پالوں گا، سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے (فوٹو: کرک انفو)

شاہین شاہ آفریدی آل راؤنڈ صلاحیتوں کی دھاک بٹھانے کے خواہاں ہیں۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکو خصوصی انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ فٹنس مسائل کی وجہ سے باہر بیٹھ کر میچز دیکھنا بہت مشکل وقت تھا جو گزر چکا ہے، اب مکمل فٹ اور کھیلنے کیلیے بیتاب ہوں، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ری ہیب پلان کے تحت ٹریننگ سے فٹنس بحال ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ میں نے بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بہتری کیلیے بھی پریکٹس کی تاکہ ضرورت پڑنے پر پاور ہٹنگ کرسکوں، موجودہ کرکٹ میں انسان کو ہرشعبے میں پرفارم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے،میری کوشش ہے کہ بطور آل راؤنڈر خود کو منواؤں۔

لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل سے پہلے پریکٹس میچز کھیل کر میچ فٹنس بھی حاصل کرلوں گا، لیگ میں پرفارم کرنا ہمیشہ ہی بہت اچھا لگتا ہے،اس بار بھی کوشش ہوگی کہ لاہور قلندرز کے پرستاروں کی توقعات پر پورا اتروں۔

شاہین آفریدی نے بتایا کہ بھائی ریاض آفریدی میرے آئیڈیل اور وہ اب بھی رہنمائی کرتے رہتے ہیں،میں ان کے مشوروں پر عمل کرکے خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دیتا ہوں، فاسٹ بولنگ میں ہر دن اور میچ میں ایک نیا چیلنج ہوتا ہے، سیکھنے کا عمل ہروقت جاری رہتا ہے۔

شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ نکاح کے متعلق سوال پر شاہین نے کہا کہ یہ بھی ایک ضروری فریضہ ہے جس کا وقت اب آرہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں