لاہور 13 سالہ گھریلو ملازمہ کو چولہے سے جلا کر تشدد کا نشانہ بناڈالا

پولیس نے مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا


January 26, 2023
پولیس نے مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا (فوٹو: ایکسپریس)

لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں خاتون سمیت 3 افراد نے 13 سالہ گھریلو ملازمہ مریم کو چولہے سے جلا کر تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

13 سالہ گھریلو ملازمہ مریم کی والدہ سکینہ بی بی نے بتایا کہ گزشتہ 9 ماہ سے 8 ہزار ماہانہ پر انکی بیٹی افشاں بی بی نامی خاتون کے گھر کام کررہی تھی۔
والدہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی بچی کو میو اسپتال منتقل کردیا، جہاں بچی کو فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایس پی کینٹ کے مطابق پولیس نے والدہ سکینہ کی مدعیت میں خاتون افشاں بی بی سمیت 3 ملزمان ندیم اور اکمل کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں

دوسری جانب واقعہ پر سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور تشدد میں ملوث مالکان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، بچوں خواتین پر تشدد ہرگز برداشت نہیں۔ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

گریلو ملازمہ کا ویڈیو پیان میں سامنے آگیا

جنوبی چھائونی میں تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں بچی کا کہنا ہے کہ میری مالک مکان باجی ایک لڑکے کے ساتھ شادی کرنے کا کہتی تھی میں نے انکار کیا تو کہتی پھر اس سے جسمانی تعلق قائم کرلو، مجھے اکثر تشدد کرتی اور بار بار جلا دینے کا کہتی تھیں۔

گھریلو ملازمہ مریم نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے جلانے کے 15 روز تک کسی ڈاکٹر کے پاس لیکر نہ گئے نہ کوئی دوائی لگائی جبکہ جلے ہوئے جسم کے ساتھ روزانہ کام بھی کرواتے رہے۔

ملازمہ نے مزید کہا کہ چوری کا الزام لگا کر بال کاٹ دیئے، میں چیختی رہی کہ میری والدہ کو بلوادیں پر باجی نہیں ملنے دیتی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں