امریکا بہو سے 12 سال تک جبری مشقت کروانے والےپاکستانی خاندان کو سزا

عدالت نے زاہدہ امان اورریحان چوہدری کو متاثرہ خاتون کو ڈھائی لاکھ ڈالر ادا کرنے کا بھی حکم دیا


ویب ڈیسک January 26, 2023
خاندان کے تینوں افراد نے متاثرہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اورانتہائی مشقت طلب کام کروائے:فوٹو:چیسٹرفیلڈ کاؤنٹی پولیس

امریکا میں بہو سے 12 سال تک جبری مشقت کروانے والے پاکستانی خاندان کو قید کی سزا سنا دی گئی۔

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریاست ورجینیا میں رہائش پذیر پاکستانی خاندان کے 3 افراد 80 سالہ زاہدہ امان کو 12 سال اوران کے بیٹوں 48 سالہ محمد ریحان چوہدری اور 55 سالہ محمد نعمان چوہدری کو بالترتیب 10 سال اور5 سال کی قید کی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے زاہدہ امان اورریحان چوہدری کو متاثرہ خاتون کو ڈھائی لاکھ ڈالر ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ زاہدہ امان نے 2002 میں اپنے بیٹے کی شادی متاثرہ خاتون سے کروائی اور بیٹے کے گھر چھوڑ کے جانے کے باوجود 12 سال تک جبری مشقت کروائی۔

عدالت میں پیش کیے گئے ثبوتوں کے مطابق ملزمان نے خاتون سے گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کروایا۔ ان پر جسمانی اور زبانی تشدد کیا اور اُنھیں پاکستان میں اپنے خاندان سے بات نہیں کرنے دی گئی۔

متاثرہ خاتون سے ان کی امیگریشن دستاویزات اور پیسے بھی ہتھیا لیے اور دھمکی دی کہ اُنھیں پاکستان ڈی پورٹ کروا کرانہیں ان کے بچوں سے جدا کر دیا جائے گا۔ اس مقدمے کا ٹرائل مئی 2022 میں 7 روز تک جاری رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں