ملک بھر میں حراستی مراکز میں موجود شہریوں کی رپورٹ طلب

حراستی مراکز سے تفصیلات مانگی ہیں مگر جواب نہیں آیا، پولیس


کورٹ رپورٹر January 26, 2023
حراستی مراکز سے تفصیلات مانگی ہیں مگر جواب نہیں آیا، پولیس

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی سے 6 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر شہریوں کو بہر صورت بازایاب کرانے کا حکم دیدیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو کراچی سے 6 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

پولیس حکام نے رپورٹ جمع کرادی۔ عدالت نے پولیس رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کچھ شہری دس سال سے لاپتا ہیں۔ بے شمار جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف سے کچھ نتیجہ نہیں نکلا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس لاپتا شہریوں کا سراغ لگانے میں کیوں ناکام ہے؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ حراستی مراکز سے تفصیلات مانگی ہیں مگر جواب نہیں آیا۔

عدالت نے 10 فروری تک لاپتا افراد کی ٹریول ہسٹری اور پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ملک بھر میں قائم حراستی مراکز سے شہریوں کی موجودگی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے اور بہر صورت لاپتا افراد کو بازیاب کرکرانے کا حکم دیدیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں