لوگ مجھے ابھی تک ہیرو نہیں سمجھتے عامر خان

بچوں پر کوئی زور نہیں چلتا ،انھیں شوق ہوگا تو وہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھیں گے


INP April 08, 2014
بچوں پر کوئی زور نہیں چلتا ،انھیں شوق ہوگا تو وہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھیں گے . فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے شکوہ کیا ہے کہ لوگ مجھے ابھی تک ہیرو نہیں بلکہ چاکلیٹی بوائے ہی سمجھتے ہیں۔

گزشتہ روز ایک بھارتی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے انکشاف کیا کہ انڈسٹری میں کوئی بھی انھیں ہیرو نہیں مانتا بلکہ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ انھیں چاکلیٹی بوائے کہہ کر بلاتے ہیں۔مسٹر پرفیکٹ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں انھیں اب تک ہیرو تسلیم نہیں کیا گیا بلکہ انھیں چاکلیٹی بوائے ہی کہا جاتا ہے۔عامر خان کے بیٹے کے مستقبل میں بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا کہ اس حوالے سے ان کا اپنے بچوں پر کوئی زور نہیں چلتااور اگربچوں کا شوق فلم انڈسٹری میں ہوگا تو ہی وہ یہاں قدم رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔