میرے اپنے راستے ہیںعامر خان کے نقش قدم پر نہیں چلی رہیکنگنا رناوت

عامر خان بڑے اداکار ہیں اگر ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو خوشی ہوگی،بالی ووڈ اداکارہ


APP April 08, 2014
عامر خان بڑے اداکار ہیں اگر ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو خوشی ہوگی،بالی ووڈ اداکارہ۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ وہ وہ اداکار عامر خان کے نقش قدم پر نہیں چلی رہی ہیں۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا انھوں نے مستقبل میں ایوارڈ تقریب میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا۔ میڈیا نے انھیں عامر خان سے تشبیع دینا شروع کر دی کہ وہ عامر خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یہ عمل اپنا رہی ہیں جو کم ہی ایسی تقاریب میں دکھائی دیتی ہیں۔ اداکارہ نے کہاکہ انھوں نے کسی کو دیکھ کر یہ حکمت عملی نہیں اپنائی ہے بلکہ یہ ان کی اپنی مرضی کا فیصلہ ہے۔ اداکارہ نے عامر خان کے ساتھ کام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ اداکار عامر خان بڑے اداکار ہیں انھیں خوشی ہوگی اگر انھیں ان کے ساتھ کام کا موقع ملا تاہم انھیں ابھی تک یہ موقع فراہم نہیں ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔