کراچی ڈاکوؤں نے امریکہ سے واپس آنے والے شہری کو لوٹ لیا

موبائل فون، لیپ ٹاپ، نقدی، پرفیوم سمیت قیمتی دستاویزات لیکر فرار

موبائل فون، لیپ ٹاپ، نقدی، پرفیوم سمیت قیمتی دستاویزات لیکر فرار (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

شہر قائد میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو لوٹنے کی وارداتیں تھم نہ سکیں، امریکہ سے واپس کراچی آنے والے مسافر شہری کو گلستان جوہر لطیفی سوسائٹی کے قریب لوٹ لیا گیا۔

مسافر شہری ایئرپورٹ سے اپنے بھائی ہمراہ گاڑی میں سوار ہوکر گلستان جوہر بلاک 15 میں واقع اپنی رہائشگاہ کے لیے روانہ ہوا گاڑی سوار ملزمان مسافر اور اس کے بھائی کا تعاقب کرتے ہوئے گلستان جوہر تک پہنچ گئے، مسافر شہری کی گاڑی گلستان جوہر لطیفی سوسائٹی کے قریب اسپیڈ بریکر کہ وجہ سے آہستہ ہوئی تو مسلح ملزمان نے اپنی گاڑی مسافر شہری کی گاڑی کے آگے بلاک کرکے روک دی اور مسلح ملزمان سیکنڈوں میں اپنی گاڑی سے اتر کر مسافر کی گاڑی تک پہنچے اور مسافر پراسلحہ تان لیا۔


مسلح ملزمان مسافر سے ڈالر طلب کرنے لگے مسلح ملزمان نے مسافر کو سر پر پستول کا بٹؐ مار کر زخمی بھی کیا، مسلح ملزمان مسافر کے 2 بڑے سفری بیگ، ایک ہینڈ کیری اور دیگرسامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

مسلح ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے گاڑی کی چابی بھی سڑک پر پھینک دی متاثرہ مسافر نے شارع فیصل تھانے میں واردات سے متعلق ایف آئی آر درج کرادی۔

شاہراہ فیصل پولیس کے مطابق واردات بدھ صبح ساڑھے 6 بجے کے قریب رونما ہوئی، مسلح ملزمان مسافر سے موبائل فون، لیپ ٹاپ، نقدی، پرفیوم، بچوں کے کھلونے دیگر قیمتی سامان اور دستاویزات لوٹ کر فرار ہوگئے۔
Load Next Story