بلوچستان کی نجی جیل میں قید شہری کے بیوی بچوں کو بازیاب کروایا جائے سینیٹر مشتاق

بازیاب کروا کر معاملہ انسانی حقوق کمیٹی کے سپرد کیا جائے، سینیٹر


ویب ڈیسک January 26, 2023
فوٹو: فائل

جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشتاق احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کی نجی جیل میں قید شہری خان محمد مری کے بیوی بچوں کو بازیاب کروایا جائے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ دُکی کے علاقے میں خان محمد مری کے بیوی بچے نجی جیل میں ہیں، انہیں بازیاب کروا کر معاملہ انسانی حقوق کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ غریب آدمی کی آواز بنے اور ظلم ختم ہونا چاہیے، بلوچستان میں وسائل پر ظلم ہو رہا ہے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ بہت اختلاف ہیں مگر اُس کے جو ساتھ ہو رہا ہے وہ غلط ہے، ہمیں اصولوں کے ساتھ چلنا چاہیے۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ اعظم سواتی کو ایک ٹویٹ پر گرفتار کیا گیا لیکن پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے پر کوئی بات نہیں کرتا، پارلیمنٹ ہاؤس کی توہین پر کوئی بات نہیں کرتا، دبئی کا ٹریفک سگنل پاکستان کے قانون سے زیادہ طاقتور ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں