پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور کے خلاف  منی لانڈرنگ تحقیقات کا دائرہ وسیع

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے الزام میں سائرہ انور اور ارشد اقبال کے خلاف تفصیلات طلب کرلیں

(فوٹو فائل)

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور کے خلاف منی لانڈرنگ تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے الزام میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور اور ارشد اقبال کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔


ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کے خلاف محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب سے تفصیلات طلب کرلیں۔ اس سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے محکمہ ایکسائز پنجاب کو خط لکھ دیا گیا ہے، جس میں ڈیفنس کی رہائشی سائرہ انور کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔

واضح رہے کہ سائرہ انور اور ارشد اقبا ل کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ایف آئی اے نے خط کے ذریعے دونوں ملزمان کی جائیدادوں اور ان کے ٹرانسفر کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
Load Next Story