دوسروں کی نسبت فلم کاکم معاوضہ لیتا ہوںعمران خان

کامیابی اور ناکامی زندگی کا حصہ ہے،ہرفلم میں ایمانداری کیساتھ اپنی ذمے داری کونبھایا


APP April 08, 2014
کامیابی اور ناکامی زندگی کا حصہ ہے،ہرفلم میں ایمانداری کیساتھ اپنی ذمے داری کونبھایا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ اداکار عمران خان نے کہا ہے کہ وہ زیادہ معاوضہ لینے کے لیے فلموں میں کام نہیں کرتے اس لیے فلموں کا دوسرے اداکاروں کی نسبت کم معاوضہ طلب کرتے ہیں۔

جو فلمساز انھیں با آسانی دے سکے اور فلم فلاپ ہونے کی صورت میں انھیں زیادہ نقصان نہ ہو۔ اداکار نے مزید کہاکہ کامیابی اور ناکامی زندگی کا حصہ ہوتی ہے اور یہ کہ انھیں اپنی ناکامیوں سے سبق حاصل ہوا ہے جو وہ مستقبل میں نہیں دہرائیں گے۔ انھوں نے ہرفلم جو چاہے ہٹ ہوئی یا فلاپ پر سخت ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمے داری کو نبھایا۔انھوں نے کہا کہ وہ آئندہ بھی فلمی دنیا میں جدوجہد اسی طرح جاری رکھیں گے اور اپنے مداحوں کو محظوظ کرتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔