کراچی زیر تعمیر پل کی لوہے کی شیٹرنگ گرنے سے 2افراد زخمی

زخمی ہونے والے دونوں افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا


Staff Reporter January 26, 2023
فوٹو : ایکسپریس نیوز

نصرت بھٹو کالونی کے قریب بھرائی کے دوران زیر تعمیر پل کی لوہے کی شیٹرنگ گر گئی جس کے باعث 2 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

شاہراہ نور جہاں تھانے کے علاقے نصرت بھٹو کالونی کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے زیر تعمیر پل کی لوہے شیٹرنگ گرگئی، حادثے میں معمولی زخمی ہونے والے دونوں افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کے باعث نصرت بھٹو کالونی کے قریب ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او شاہراہ نور جہاں غلام بنی آفریدی نے بتایا کہ زیر تعمیر پل کی بھرائی کا کام جاری تھا کہ وزن پڑنے سے لوہے کی شیٹرنگ اور سیمنٹ مصالحہ پل کے قریب سے گزرنے والے شہریوں پر گر گیا جس کے نتیجے میں کچھ شہری معمولی زخمی ہوئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر سڑک کو کلیئر کروا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں