بارسلونا ویمنز فٹبال ٹیم نے لگاتار 50 میچز جیت کر نئی تاریخ رقم کردی

اسپینش فٹبال کلب کی ٹیم 2019 کے بعد سے ہوم گراؤنڈ پر ایک بھی میچ نہیں ہاری

اسپینش فٹبال کلب کی ٹیم 2019 کے بعد سے ہوم گراؤنڈ پر ایک بھی میچ نہیں ہاری (فوٹو: ٹوئٹر)

اسپینش فٹبال کلب بارسلونا کی ویمنز ٹیم نے 50 میچز لگاتار جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سیزن میں بارسلونا کی ٹیم نے لیگ کے تمام میچز اپنے نام کیے اور پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہیں تاہم انکے دو میچز اب بھی باقی ہیں، جس کے بعد ٹیبل کی صورتحال واضح ہوجائے گی۔

ہیڈ کوچ جوناتن گرلڈیز کی سربراہی میں شاندار پرفامنس کا مظاہرہ کرنے والی بارسلونا کی ویمنز ٹیم سال 2019 کے بعد سے ہوم گراؤنڈ پر ایک بھی میچ نہیں ہاری ہے۔


مزید پڑھیں: رونالڈو کے بعد میسی کی بھی سعودی عرب جانے کی خبریں گردش کرنے لگیں

بارسلونا کی ٹیم شاندار لیگ فارم کے باوجود سیزن میں ویمنز چیمپئنز لیگ میں ہار گئی تھی، انہیں جرمن سائیڈ بایرن میونخ نے گروپ مرحلے میں 1-3 سے شکست دی تھی تاہم اسکے باوجود انکی پرفارمنس پر کوئی اثر نہ پڑا۔

اسپین کے معروف فٹبال کلب کی ویمنز ٹیم کے جارحانہ کھیل نے ویمنز چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل بارسلونا اور ریئل میڈرڈ کے درمیان میچ 91 ہزار 553 افراد نے دیکھا تھا۔
Load Next Story