کراچی سمیت صوبے بھر کے اسکول صبح ساڑھے آٹھ بجے کھولنے کا حکم

اسکول اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت سردیوں کے باعث صبح ساڑھے 8 بجے کھولیں جائیں، پرائیویٹ اسکول کی ایڈیشنل ڈائریکٹر


Staff Reporter January 26, 2023
—فائل فوٹو

کراچی سمیت صوبے بھر میں اسکول سردیوں کی وجہ سے صبح 8 بجکر 30 منٹ پر کھولے جائیں گے۔

اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ کے ماحت ادارے ڈائریکٹویٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رحسٹریشن پرائیویٹ اسکول کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رافیعہ جاوید نے حکم جاری کیا ہے کہ اسکول اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت سردیوں کے باعث صبح ساڑھے 8 بجے کھولیں جائیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق حکومت سندھ نے 7 اپریل 2022 اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔ جس کے بعد اب صوبے میں شدید سردی کی لہر کی وجہ سے پرائیویٹ اسکولوں کو حکم دیا جاتا ہے کہ صبح 8:30 بجے سے اسکول کھولے جائیں۔

مذکورہ حکم نامہ وقت 31 مارچ 2023 تک نافذ العمل رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں