آتھیا شیٹی کے شادی کے جوڑے کو بنانے میں 10 ہزار گھنٹے لگے

بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے


ویب ڈیسک January 26, 2023
(فوٹو: انسٹاگرام)

فیشن ڈیزائنر انامیکا کھنہ نے انکشاف کیا ہے کہ آتھیا شیٹی کے شادی کے جوڑے کو بنانے کیلئے دس ہزار گھنٹے صرف ہوئے۔

بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اور آتھیا شیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

آتھیا شیٹی نے ڈیزائنر انامیکا کھنہ کا گلابی رنگ کا چکن کڑی لہنگا شادی کے دن پہنا تھا جس میں ریشم، زردوزی کے ساتھ جالی کا کام کیا ہوا تھا۔

انامیکہ نے انڈیا کے فیشن میگزین کو بتایا کہ یہ لباس محبت کی محنت ہے اور اس کو بنانے میں دس ہزار گھنٹے خرچ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : کے ایل راہول اور آتھیا شیٹی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

آتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کو خفیہ رکھا گیا تھا جبکہ ان کی شادی میں صرف خاص رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں