ایف آئی اے راولپنڈی کی ہنڈی حوالہ کیخلاف کارروائیغیرملکی کرنسی و سامان ضبط
غیرقانونی کرنسی ایکسچینج کا مالک گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا، ایف آئی اے
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے راولپنڈی میں ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملازمین کو تحویل میں لیکر کرنسی و آلات ضبط کرلیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمرشل بینکنک سرکل نے انٹیلجنس ادارے کے ہمراہ مال پلازہ راولپنڈی میں غیرقانونی ایکسچینج چلانے والے ڈیلر کے خلاف کارروائی کی۔
ایف آئی اے کی کارروائی کا علم ہوتے ہی کرنسی ایکسچینج مالک گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا تاہم ایف آئی اے ٹیم نے تعاقب کرکے اسے قابو کرلیا۔
ایف آئی اے اہلکاروں نے کرنسی ایکسچینج شاپ کے مالک کی گاڑی بھی تحویل میں لی، گاڑی سے بھی کرنسی برآمد ہوئی۔