نورا فتیحی کو گھر اور بی ایم ڈبلیو گاڑی خرید کر دی سکیش چندر شیکھر

تمام دعوؤں کے ثبوت چیٹس اور اسکرین شاٹس کی شکل میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے پاس موجود ہیں، سکیش


ویب ڈیسک January 26, 2023
(فوٹو؛ فائل)

کروڑوں کی منی لانڈرنگ کے مبینہ ملزم سکیش چندر شیکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ نورا فتیحی نے ان سے رقم لے کر ایک گھر خریدا تھا۔

سکیش چندر شیکھر نے نورا فتیحی کے اداکارہ جیکولین کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے پر اپنا بیان دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نورا فتیحی نے جیکولین فرنینڈس کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا

انہوں نے مزید بتایا کہ نورا فتیحی کے اصرار پر اُس نے بی ایم ڈبلیو کی مہنگی کار اداکارہ کو تحفے میں دی تھی۔

میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے سکیش نے کہا کہ آج نورا کہہ رہی ہے کہ میں نے اس کو گھر لے کر دینے کا وعدہ کیا تھا حالانکہ کاسابلانکا موروکو میں گھر خریدنے کیلئے میں نے اسے بڑی رقم دی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا نورا فتیحی قانون سے بھاگنے کیلئے جھوٹی کہانیاں بنا رہی ہے۔

چندر شیکھر کے مطابق اس کے تمام دعوؤں کے ثبوت چیٹس اور اسکرین شاٹس کی شکل میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے پاس موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں