پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان31 جنوری سے9 فروری تک مذاکرات ہونگے، ذرائع وزارت خزانہ


Irshad Ansari January 26, 2023
فوٹو فائل

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 31 جنوری کو پاکستان پہنچے گا اور 31 جنوری سے ہی پاکستان اور انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کا شیڈول جاری کردیا ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف کے درمیان 31 جنوری سے مذاکرات شروع ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ کا جائزہ مشن 31 جنوری 2023 کو پاکستان پہنچے گا اور اسی روز سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات شروع ہوں گے جو 9 فروری تک جاری رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں