پالتو کتے سے غلطی سے گولی چل گئی مالک موقع پر ہلاک

کینساس میں ٹرک کی پشت پر رکھی رائفل پر کتے کا پیر پڑنے سے فائر ہوگیا جو مالک کی کمر پر جالگا


ویب ڈیسک January 28, 2023
کینساس میں کتے کا پاؤں پڑنے سے گن چل گئی اور مالک جوزف اسمتھ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ فوٹو: واشنگٹن پوسٹ

امریکا میں اچانک فائر ہونے اور مالک کی ہلاکت کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ اس میں ایک کتے کا پاؤں رائفل پر پڑا اور فائر ہونے سے مالک موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

کینساس پولیس کے مطابق 30 سالہ جوزف آسٹن اسمتھ اپنے کتے کے ساتھ شکار پر جارہے تھے کہ کتا پہلے سے ہی ٹرک نما کار کی پچھلی نشست پر بیٹھا تھا اور اس کے پاس کارتوس بھری رائفل رکھی تھی۔ جیسے ہی مالک نے دروازہ کھولا غلطی سے کتے کا پاؤں رائفل پر پڑگیا اور اس سے گولی چل گئی۔ رائفل کی نال کا رخ عین جوزف کی سیدھ میں تھا۔

اس طرح گولی جوزف کے کمر کے اوپری حصے پر لگی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ ہفتے کی صبح جب طبی عملہ اس کے پاس پہنچا تو وہ زندہ تھا لیکن ابتدائی طبی امداد اور سانس بحال کرنے کی سی پی آر کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکا۔

یہ واقع رائفل پر کتے کے پیر رکھنے سے پیش آیا جو پچھلی سیٹ پر بیٹھا تھا اور ساتھ ہی دیگر سامان بھی رکھا تھا۔ پولیس نے اپنے بیان میں بھی عین اسی واقعے کو موت کی وجہ قرار دیا ہے۔

امریکا میں ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سال 2004 سے 2015 تک کم ازکم دس ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں پالتو یا شکاری کتوں سے اچانک گن چل گئی اور مالک یا زخمی ہوا یا ہلاک ہوا ہے۔ اسے نصف واقعات شکار کے دوران اور 40 فیصد گاڑیوں میں سفر کے دوران پیش آئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں