پاکستانی پھلوں میں فروٹ فلائیزکامعاملہ یورپی یونین کے زیرغور

یورپی خدشات سے نمٹنے کیلیے چیف ایگزیکٹوٹی ڈیپ نے ورکنگ گروپ بنادیا


Business Reporter April 08, 2014
یورپی خدشات سے نمٹنے کیلیے چیف ایگزیکٹوٹی ڈیپ نے ورکنگ گروپ بنادیا۔ فوٹو: فائل

بھارت کے بعد پاکستانی پھل اور سبزیوں میں فروٹ فلائیز کی موجودگی کا معاملہ یورپی یونین کے زیر غور ہے۔

پھل سبزیوں میں کیڑوں کے خاتمے کیلیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان کو بھی پابندی کا سامنا ہوگا۔ پاکستانی پھل اور سبزیوں کیلیے یورپی منڈی میں بڑھتے ہوئے خدشات پر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی حرکت میں آگئی ہے، چیف ایگزیکٹو ٹی ڈیپ ایس ایم منیر نے پاکستانی برآمدات کو خطرے سے نکالنے کیلیے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ورکنگ گروپ قائم کردیا ہے جو چند روز میں یورپی یونین کو پاکستانی پھل و سبزیوں کی برآمدات کے معیار کو بہتر بنانے بالخصوص فروٹ فلائیز کی روک تھام کیلیے جامع تجاویز پیش کریگا۔

کمیٹی میں کاشتکاروں، ایکسپورٹرز، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور پاکستان ہارٹی کلچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے نمائندے شامل ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ایس ایم منیر کی زیر صدارت اجلاس میں بھارت پر یورپی پابندی کے نفاذ کے بعد پاکستان کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکریٹری ٹی ڈیپ رابعہ جویری آغا، چیئرمین پی ایف وی اے عبدالمالک، ترجمان عبدالوحیدو دیگر نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔